اُڈپی 17/ نومبر (ایس او نیوز) ضلع کے پڈوبیدری کے قریب ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار نے اسکوٹر کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اسکوٹر سوار معمر شخص ہلاک ہوگیا ۔
اطلاع کے مطابق حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام بالا کرشنا بھٹ (74 ) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ جب بالا کرشنا بھٹ اپنی اسکوٹر پر ڈاون ٹاون ریسٹوینٹ کے قریب ہائی وے پر کراس کرکے ہیجماڈی جانے کی کوشش کر رہا تھا ، اس وقت اُڈپی سے آ رہی ایک کار نے اسے پیچھے سے اتنی زوردار ٹکر ماری کہ اسکوٹر اور اس پر سوار بالا کرشنا دونوں ہوا میں اچھل کر تقریباً 25 فٹ دور جا گرے ۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے زخمی بالا کرشنا کو اُڈپی کے ہاسپٹل میں منتقل کرنے کی کوشش کی ، مگر چونکہ خون بڑی مقدار میں بہہ گیا تھا اس وجہ سے اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔
اس تعلق سے پڈوبیدری پولیس اسٹیشن میں کیس درج کردیا گیا ہے ۔